جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سابق تحصیل صدر و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی آمرانہ سوچ کی شکست اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے اسلام آباد کی سینٹ نشست پر سیاسی کارکنوں کو فتح دلوا کر ارکان قومی اسمبلی نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں پیرا شوٹرز اور سلیکٹڈ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، پی ڈی ایم بحالی جمہوریت اور غیر جانبدارانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد تک جدوجہد جاری رکھے گی۔