جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سیٹھ مختار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہے اور عوام کا براحال ہے لیکن مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں عمران خان کی نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے، اپنے ایک بیان میں سیٹھ مختار احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان اور قوم کی مقبول جماعت ہے او ر یہ جلد دوبارہ اقتدار میں آجائے گی اور ترقی وخوشحالی کا سفر دن رات جاری رہے گا۔