پاکستان کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا:ملک محمد اسلم  

فیروزوالا( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پی پی144کے رہنما ملک محمد اسلم  نے کہا ہے کہ عوا م نے پی ٹی آئی کوپانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیاپاکستان کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرتی تو آج اسے عوام کے شدید غصے کا سامنا کرنا نہ پڑتا، اپوزیشن کی دھونس سے عوام ڈرنے والے نہیں ،وہ منتخب آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک محمد اسلم نے کہا کہ  ملک میں کوئی بحران نہیںاپوزیشن جماعتیں پراپیگنڈا کر کے سیاست چمکانے کے کوشش کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت ملکی اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہے عمران خان کی دانشمندانہ قیادت نے پوری دنیا پر سحر طاری کر دیا ہے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمران خان جیسی شخصیت ہی موزوں ہے حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف لند ن میں بیٹھ کر زیادہ دیر بچ نہیں پائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...