اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے:جمعیت علماء اسلام 

Mar 09, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے ،خواتین کے عالمی دن پر بیرونی نعروں پر مارچ کر نے والی خواتین کو تو یہ دن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ،کشمیر اور ہندوستان میں مظلوم مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں کے حق کے لئے ریلیاں نکالتیں توپورا معاشرہ ساتھ دیتا لیکن اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ہمارا جسم ہماری مرضی کے یورپی نعرے لگائے جارہے ہیں ۔مغرب عورت کو شمع محفل جبکہ اسلام عورت کو گھر کی ملکہ کا درجہ دیتا ہے ،خواتین کے حقوق کے نام پر ایسے نعرے دیئے جارہے ہیں تا کہ ہمارا خاندانی نظام بھی تباہ ہو جا ئے،جے یو آئی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے ۔مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مولانا سائیں غلام اللہ ،مولانا عبد اللہ مہر،مولانا خلیل الرحمن در خواستی،حافظ عبدالوھاب مدنی اور دیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلام ہی نے خواتین کو سب زیادہ عزت دی اور اسلام ہی عورتوں کے حقوق کا ضامن ہے لیکن بیرونی فنڈنگ سے چلنی والی این جی اوز وطن عزیز میں یورپی کلچر مسلط کر نے کی کوششیں کررہی ہیں۔ 

مزیدخبریں