’’لوگ کیا کہیں گے‘‘والی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے:جویریہ خان

لاہور (نمائندہ سپورٹس) کرکٹر جویریہ خان کہتی ہیں کہ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ ہمیں یہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ہے۔ ہم نے بڑی محنت سے اپنی جگہ بنائی ہے شروع میں تو لوگوں نے ہمیں قبول نہیں یا حوصلہ افزائی نہیں کی جب تک کہ ہم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں۔ میں بہترین وقت کو طویل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ کیرئیر میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ ایک وقت میں جب بہت مشکل صورتحال تھی لگا کہ دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گی اس وقت میری والدہ نے کہا کہ کیا اس وقت کے لیے اپنا سی اے چھوڑا تھا۔ ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ ناکامی سے کامیابیوں کے راستے نکلتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن