لاہور(کامرس رپورٹر)فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ نے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو بنیاد بناکر فلور ملزکو آبادی کی بنیاد پر گندم کا کوٹہ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں گندم کا کوٹہ انتہائی کم ہو گیا ہے اور گندم کی مصنوعات کی سپلائی کوجاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین عاصم رضا احمد کی زیرِ صدارت ایسوی ایشن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب برانچ کے عہدراروں اور منتخب نمائندوں کے علاوہ صوبہ بھر سے فلور ملز مالکان نے کیا ہے۔
گندم کی مصنوعات کی سپلائی کوجاری رکھنا مشکل ہو چکا:فلور ملز ایسوسی ایشن
Mar 09, 2021