شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی رہنما و سابق تحصیل ناظم انجینئر چوہدری بلال احمد ورک نے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کہا ہے کہ وہ نہ صرف ایک قول پرست اور صاف گو سیاستدان ہیں بلکہ احسن اخلاق اور پاکیزہ کردار کے بھی مالک ہیں جن کی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے، (ق) لیگ موجودہ حکومت کی حلیف جماعت ہے اور حکومت میں شراکت دار ہونے کے ناطے حکومتی ترجیحات کو مثبت رخ پر استوار رکھنے کی خاطر کردار ادا کررہی ہے ، پنجاب میںجتنا مخلصانہ سپورٹ (ق) لیگ قیادت نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو کیا اس کی مثال نہیں ملتی جس کے بدلے میں نہ کوئی کبھی مراعات چاہیں نہ حکومتی امور کے تحت کوئی غیر جمہوری فائدہ اٹھایا ہے ہماری قیادت کھلے دل کی مالک ہے جو سبھی کو ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر کردار اد اکرنے کی دعوت دیتی آئی ہے اور جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کیلئے بھی (ق) لیگ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔