شیخوپورہ: شہر بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ قائم‘ گیس ری فلنگ جاری

Mar 09, 2021

شیخوپورہ (عظیم علی شیخ+ سلطان حمید راہی +ڈاکٹر شیخ جمیل اختر) شہر میں 50 سے زائد گنجان آباد مقامات پر پٹرول کی غیر قانونی فروخت کیساتھ ساتھ ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کا کاروبار بھی ہورہا ہے، جبکہ بعض مقامات پر سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے پٹرول کی ڈسپنسرز مشین لگوا رکھی ہیں جہاں وہ دیہاڑی پر لڑکوں کو بٹھا کر کاروبار کررہے ہیں شہر میں جگہ جگہ قائم ان منی پٹرول پمپس پر ملاوٹ شدہ آئل بھی فروخت ہورہا ہے جس کے استعمال سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بعض منی پٹرول تعلیمی اداروں اور مساجد کے قریب بھی واقع ہیں جبکہ گنجان آباد علاقوں میں قائم یہ منی پٹرول پمپس شہریوں کیلئے مسلسل خوف کی وجہ بنے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت حادثہ ہونے کا خدشہ ہے دوسری طرف ایل پی جی گیس ری فلنگ کے مراکز بھی چل رہے ہیں اور جگہ جگہ دکانیں قائم ہیں جبکہ متعلقہ حکام اس خطرناک کاروبار کی روک تھام کیلئے کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ دوسری طرف شہری حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی فروخت کے غیر قانونی مراکز کی فوری بندش کیلئے اقدامات کرے ، علاوہ ازیں محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سنٹرز مالکان سے بھتہ وصولی کے الزامات کی تصدیق نہیں کی۔ 

مزیدخبریں