ضلع بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں :ڈی سی شیخوپورہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری اراضی کو وار گزار کرانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز مکمل طور پر متحرک ہیں اور سرکاری اراضی کو وارگزار کرانے کے لیے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں ۔ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قبضہ مافیہ کے خلاف بغیر کسی دباو کے کارروائی جاری رہے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہ ہے کہ عالمی یوم خواتین کو منانے کا مقصد پوری دنیا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام،باہمی آہنگی،تعلیم نسواں اور دیگر اس جیسے مسائل کی آگاہی کے لیے اقدامات کرناہے دنیا کی کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اُس قوم کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں۔ میں توقع رکھتاہوں کہ آنے والے برسوں میں پاکستانی خواتین مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...