بھوئے آصل(نامہ نگار) عمران خان نے ڈی چوک دھرنے کے دوران جس بدتمیزی کے کلچر کو فروغ دیا تھا، آج اس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں، پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جس طرح منتخب عوامی نمائندوں پر غنڈوں کے ذریعے حملہ کرانا قابل مذمت ہے، ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ 138 ملک رشید احمد خاں، ایم پی اے چوہدری الیاس گجر، سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع قصور رئوف نواب چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں آنیوالے نمائندے اپنے اپنے حلقوں سے عوامی ووٹ لیکر آتے ہیں اور عوام کی ترجمانی کرتے ہیں، عمران نیازی عوام میں اپنا اعتماد کھو چکا ہے۔ عمران نیازی کے اپنے ایم این اے، ایم پی اے عوام کے سامنے جانے سے گھبرا رہے ہیں، تین سالوں میں کوئی ایک بھی ایسا کام اس حکومت نے نہیں کیا جس کی بنیاد پر یہ عوام کے سامنے جا سکیں سوائے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنانے کے۔