نارنگ منڈی(نامہ نگار) چوہدری افتخار احمد بٹرکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے حلقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری شبیر احمد نمبردار کوٹ عبداللہ چوہدری دلاور حسین نمبردار گندھوال اور انکے درجنوں ساتھیوں نے ان کے ڈیرہ پرمیڈیا سے باتیں کرتے کہا کہ ہم چوہدری افتخار احمد بٹر کی قیادت میں حلقہ کے عوام کا میعار زندگی بلند کرنے اور ان کو بنیادی حقوق دلانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو طفل تسلیاں دینے کا دور گزر گیا۔