قصور(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر ڈی پی ایس میں وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میںآلات موسیقی ، گائیکی ، مصوری ، شاعری اور کہانی نویسی کے مقابلے ہوئے اور ضلع بھر کے مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب کی مہمان خصو صی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک تھیں۔ موسیقی کے مقابلوں میں سنیل آصف نے پہلی، صائم ریاض نے دوسری اور شاہد سہیل نے تیسری پوزیشن اور گائیکی میں انعم شکیل نے پہلی، فائزہ صدیق نے دوسری اور حیدر عباس نے تیسری پوزیشن، مصوری میں علی احمدنے پہلی، ماہم نے دوسری اورتحریم آصف نے تیسری پوزیشن، شاعری میں عاقب علی محمودنے پہلی،آمنہ شبیرنے دوسری اورمنیب احمدنے تیسری پوزیشن جبکہ کہانی کے مقابلے میں سیدابرار الحسن نے پہلی، زنیرانعیم نے دوسری اورنورفاطمہ شوکت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تمام شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو 10ہزار روپے، دوئم کو 7ہزار روپے جبکہ سوئم کو 5ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ تقریب کی مہمان خصو صی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد نہایت خوش آئندہ ہے ضلعی سطح پر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے نوجواں آئندہ ڈویژنل اور کامیابی کی صورت میں صوبائی سطح پر بھی مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد خوش آئندہ ہے:ماہم آصف
Mar 09, 2021