اسلام خواتین کے حقوق کا  محافظ ہے: مولانا زبیر البازی

Mar 09, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دین مولانا محمد زبیر البازی نے کہا ہے کہ ہر ملک کے معاشرے کی سلامتی و بہتری اور ترقی کیلئے اپنے اپنے قوانین ہوتے ہیں، جن کی پاسداری کرنا عوام پر لازم ہوتا ہے۔ جو ملکی قوانین کو تسلیم ہی نہ کرے وہ باغی کہلاتا ہے۔ اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ و نگہبان ہے۔  اس کے نفاذ سے ہی معاشرہ میں انصاف و مساوات کا دور دورہ ہوگا۔

مزیدخبریں