اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کیخلاف آپریشن کئے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا نےآئی ایٹ مرکز اور آئی جے پی روڈپرموجود سی ڈی اے کیپلاٹوں پر غیر قانونی قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔قبضہ مافیا نے آئی ایٹ مرکزاور آئی جے پی روڈ پرموجودسی ڈی اے کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں پر غیر قانونی طور پرقبضہ کررکھاتھا۔سی ڈی نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مزکورہ انتہائی قیمتی پلاٹس واگزار کروالئے ہیں۔قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیاگیا۔جبکہ آپریشن کیلئے ادارہ ہذا کے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیاہے۔