سیاسی جماعتوں میں ورکروں کی بجائے مافیا کا راج ہے:اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہاہے کہ سینٹ کے انتخابات میں موجود اور سابق حکمرانوں نے ملک میں منفی سیاست کو فروغ دیا ہے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن اور عدلیہ کیوں خاموش ہے ملک کیش کے ذریعے چلایا جا رہاہے آئین کی شق 62/63کہاں ہے موجود سیاست نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک برائے فروخت ہے اور کوئی پیسے کیلئے کوئی عہدے کیلئے بکنے کو تیار ہے اقتدار کے بھوکوں نے اقدار کو قتل کرکے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ ریٹ لگائو اور آگے بڑھتے چلے جائو اس وجہ سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ورکروں کی بجائے مافیاز کا راج ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...