شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکمران گھر بھی جائیں گے اور نواز لیگ برسر اقتدار بھی آئے گی، ضرورت پڑی تو لانگ مارچ بھی ہوگا ، عمران خان نے سپریم کورٹ میںلکھ کردیا کہ اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ زنہیں دئیے گئے مگر یہ عہد بھی توڑا گیااورسینٹ الیکشن میں ترقیاتی فنڈز کو رشو ت کے طور پر استعمال کیا گیا،اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے ، ملک کو فوری نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا،مسلم لیگ ن کانام اور ٹکٹ ہی کامیابی کی دلیل ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پوری قوم نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ضمنی انتخاب کے بعد سینٹ میں تحریک انصاف کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے عمران خان کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکی ۔
حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکی :خالد جاوید
Mar 09, 2021