ملتان(خبر نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے تبادلے کے بعد اس عہدے پر تعیناتی کے لیے متعدد بیوروکریٹس نے کوششیں شروع کر دی ہیں خانیوال کے ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی اٹک کے ڈی سی علی عنان قمر و عرفان احمد کاٹھیا کے نام سامنے آرہے ہیں عرفان کاٹھیا سی ایم سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں اس سے پہلے وہ ڈی وہاڑی تعینات رہ چکے ہیں علی عنان قمر واغا ظہیر عباس شیرازی ملتان میں تعینات رہ چکے ہیں جبکہ عامر خٹک نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تبادلہ کے احکامات جاری ہونے کے فوری بعد رات کو ہی چارج چھوڑ دیا تھا جبکہ عامر خٹک کے تبادلے کی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں مظفرگڑھ کے رہائشی افراد کی طرف سے ملتان پبلک سکول روڈ پر وزیراعلی کی آمد کے موقع پر احتجاج کو ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے دوسری وجہ سیاستدانوں کی طرف سے شکایت کو قرار دیا جا رہا ہے لیکن سیاسی شخصیات کی طرف سے شکایت کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اس کے علاوہ کمشنر ملتان ڈویڑن کے تبادلے کی بھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ان کا تبادلہ متوقع ہے۔
ڈی سی ملتان کاتبادلہ، تعیناتی کے لیے متعدد بیوروکریٹس سرگرم
Mar 09, 2021