ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی بھٹی نے اپنے ڈیرہ میر پور بھٹیاں پر عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی خوشی میں کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،جس کے مہمان خصوصی تحصیل ننکانہ کے جنرل سیکرٹری رائے جہانگیر خاں بھٹی سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹ حسین تھے مہمان خصوصی ڈیرہ پر پہنچے تو پارٹی کارکنان نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نیچھاور کیں انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی وزیر اعظم کو جن اراکین اسمبلی نے اعتماد کا ووٹ دیا پارٹی کارکنان ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورکہا کہ وزیر اینٹی نارکوٹس بریگیڈئر اعجاز احمد شاہ نے این اے 118 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا کر یہ بات ثابت کر دی کہ انہیں عوام سے بے حد محبت ہے ان کی عوامی خدمت کی وجہ سے ننکانہ کو ضلع کا درجہ ملا ، بابا گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کا افتتاح بھی ہو چکا ہے۔
تحریک انصاف عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی: رائے جہانگیر خاں
Mar 09, 2021