بہاولپو ر(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عطائیوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا۔ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کلینک نہیں چلا سکیں گے. پنجاب میڈیکل فکیلٹی کے تمام ڈپلومہ جات کو غیر قانونی غیر آئینی قرارجس علاقہ میں غیر قانونی لیباٹری/کلینک چلتی پکڑی گئی اس علاقہ کا اے سی، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈی ایچ او معطل ہوگاحکما کو بھی محدود پریکٹس کی اجازت ہوگی پاکستان میں صرف محدود شعبہ جات ہی پریکٹس کر سکیں گے عدالت نے عطائیوں کے کلینک سربمہر کرنے کا پنجاب حکومت کا اختیار قانونی قرار دے دیاعدالت نے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف عطائیوں کی درخواستیں خارج کر دیں جسٹس عائشہ اے ملک نے 29صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کر دیاعدالت نے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کا مئوقف قانونی قرار دیدیا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بنایا گیا، سرکاری وکیل صحت عامہ کیلئے عطائیوں کو اڈے چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،