خواتین کی شمولیت ملکی معاشی ترقی کے مواقع بڑھا سکتی ہے، ڈاکٹر عظیم  

Mar 09, 2021

اسلام آباد( نامہ نگار) کو ڈ19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، نگہداشت کرنے والوں ، کمیونٹی منتظمین اور قومی رہنماؤں کی کارکردگی اور وابستگی کو سراہنے کے لئے عالم یوم خواتین کے موقع پر قو می زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں پی اے آرسی ، وزارت موسمیاتی تبدیلی ، پاکستان میں نیپال کے سفارت خانہ، نیشنل کمیشن برائے خواتین ، رورل سپورٹ پروگرام  نیٹ ورک، ہاشو فائونڈیشن ، ٹیکنالوجی ٹائمز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، روٹس کیمپس ، گلگت بلتستان کی لوکل کمیونٹی  اور دیگر مقامی پارٹنرز کی جانب سے مشتر کہ طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پی اے آرسی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز نے خواتین اور گھرانوں کو معاشی مدد کی فراہمی کیلئے گھریلو باغبانی اور زرعی ذرائع سمیت متنوع  اقدامات کئے ہیں جن میں خواتین بڑھ چڑھ کر  حصہ لے رہی ہیں۔ٹیکنالوجی کے نتیجے میں ملک میں خواتین کومختلف شعبہ جات میں شامل کرنے اور کاروباری ترقی کے نئے تصورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں