اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کر دیا اورکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو کہتا ہوں آئیں جو چاہیں تسلی کریں۔ پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہا تھا۔ ایک بھی ایم این اے کا بتائیں جو کم تھا؟۔ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا۔ میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو۔ کسی صورت قانون و آئین کے خلاف کام نہیں کرونگا۔ صادق سنجرانی نے تین سال سینٹ کو مثالی چلایا۔ اپوزیشن کو برابر کا موقع دیا۔ چیئرمین سینٹ کے اپوزیشن و حکومتی سینیٹرز سے اچھے تعلقات ہیں۔ امید ہے کہ سب کی چوائس صادق سنجرانی ہونگے۔