عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس حکومت مدارس کو تحفظ دے چناب نگر میں سیمنار

چناب نگر (نمائندہ خصوصی) تحریک ختم نبوت مارچ1953ء کے دس ہزار شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تجدید عہد کیلئے تحریک ختم نبوت و انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں ’’یوم شہداء ختم نبوت‘‘منایا گیا اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ شہداء ختم نبوت کے مشن کی تکمیل کے لئے پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔ مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگرکے زیراہتمام ’’شہداء ختم نبوت سیمینار‘‘ سے مقررین نے خطاب میں کہا کہ قانون ناموس رسالت ؐ میں قدغن کسی صورت برداشت نہیں۔ مدارس و مساجد کے حوالے سے سختی نامناسب ہے۔ حکومت نظر ثانی کر ے اور مدارس کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ نبی کریمؐ کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ قادیانی آپنی آئینی حیثیت تسلیم کر لیں ا ن کو گلے لگانے کو تیار ہیں۔ سینٹ کے انتخابات میں بکنے اور خریدنے والوں نے ملک اور جمہوریت کی بہت خدمت کی ہے اور یہ سب کچھ موجودہ انتخابی سسٹم کا شاخسانہ ہے جو جمہوری نظام کی پیداوار ہے۔  لیکن مسلمانوں کی قربانی کے نتیجے میں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کوغیر مسلم اقلیت قراردیا۔ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے۔ نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ شہداء ختم نبوت 1953ء نے اپنے خون سے کفر و ارتداد اور اسلام کے درمیان ایک سچی لکیر کھینچ دی جو کبھی مٹائی نہیں جاسکتی۔ مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ ہزاروں پر امن مسلمانوں کو شہید کیا گیا لیکن تحفظ ختم نبوت کی آواز کو دبایا نہ جا سکا۔ محمد حنیف مغل چنیوٹی نے کہا کہ عقیدہ  ختم نبوت ایمان کی اساس ہے جس پر جعلی نبوت کی ڈاکہ زنی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ حافظ محمد انور نے کہا کہ1974ء کی پارلیمنٹ کی قرارداد اقلیت اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرایا جائے۔ قاری عبدالرحمان تبسم نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی استعمار قادیانیت کو پرموٹ کر رہا ہے۔ قاری احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجماع ہے۔

ای پیپر دی نیشن