اسلام ہی عورت کے حقوق کا  سب سے بڑا محافظ ہے : شیماکرمانی

کراچی (وقائع نگار)خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگے بڑھ کراپناکرداراداکرنے والی پاکستان تھیڑکی نامورفنکارہ شیماکرمانی نے’’خواتین کے عالمی دن ‘‘پر نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے لیے آوازبلندکرنے پرہمارامقصدصرف انہیں معاشرے میں مردوں کے برابرجینے کاحق دلواناہے پھرچاہے وہ ’’عورتوں پر ہونے والے گھریلو تشدد کا خاتمہ‘کام کرنے والی عورتوں کے حقوق کا تحفظ‘تمام عورتوں کے لیے تولیدی معاملات میں برابر کے حقِ رائے دہی کا حصول‘دلواناہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ہی عورت کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے مگرجب عورت کے انصاف کی بات کی جائے تویہ معاشرہ اسے وہ حق دینے کیلئے تیارنہیں ہے؟عورت کو اس کا وہ مقام دینے کی ضرورت ہے جو اس کے رب اور خالق نے اسے دیا ہے،شیماکرمانی کاکہناتھاکہ عورت کوعزت وتکریم دینے کیلئے ہمیں آج کے معاشرے میں اعلیٰ اخلاقی و اسلامی قدروں کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور اسلام جوخاندانی نظام اور خواتین کے حقوق کا بہترین ضامن ہے آج ان تمام اْصولوں کی مکمل پاسداری نہیں کیا جارہی ہے،،شیماکرمانی کاکہناتھاکہ’’عورت کی عظمت ماں سے شروع ہوتی ہے آج کے دن کامقصدہمیں عورت کے روپ میں ماں کا کردارجوسب سے افضل ہے آج اب تمام مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن