کابینہ اجلاس:براڈشیٹ کمیشن کےسربراہ کی تنخواہ کی منظوری کاامکان

Mar 09, 2021 | 10:52

ویب ڈیسک

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہو رہا ہے۔

 کابینہ اجلاس میں براڈشیٹ کمیشن سربراہ کی تنخواہ سمیت دیگر 16نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ آج ہونے والے اجلاس میں براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کی جانب سے سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں رقم عطیہ کرنے اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

براڈ شیٹ کمیشن پر اٹارنی جنرل آفس نے وضاحت کی ہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں دستیاب تمام ریکارڈ براڈ شیٹ کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی منہگا کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد گھی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ کابینہ نیپرا اپیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021 کے مسودے کی منظوری دے گی۔

کابینہ میں ای سی سی کے 19 فروری کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں