وائٹ ہاﺅس ہیری اور میگھن کے انٹرویو کا معترف

Mar 09, 2021 | 13:38

ویب ڈیسک

وائٹ ہاس نے برطانوی شاہی بہو میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے انٹرویوکی تعریف کرتے ہوئے شاہی جوڑے کو نجی معاملات اور ذاتی جدوجہد پر بات کرنے پر سراہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاﺅس جین ساکی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا اپنی نجی زندگی اور ذہنی حالت پر بات کرنا بہت ہمت کی بات ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کے برطانوی شہریوں سے بہت مضبوط تعلقات ہیں اور برطانوی حکومت سے امریکا کی خصوصی پارٹنرشپ ہے جو جاری رہے گی۔خیال رہے کہ برطانوی جوڑے نے گزشتہ رات امریکی میزبان اوپرا ونفری کو اپنے ذاتی حالات زندگی سے متعلق انٹرویو دیا تھا جس میں میگھن نے برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش کردی۔

مزیدخبریں