آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

Mar 09, 2021 | 14:10

ویب ڈیسک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی سیکیورٹی، دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت جیو اسٹریٹجکٹ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں