آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتے ہیں:وزیر اعظم

Mar 09, 2021 | 14:43

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب کے سامنے اقوام متحدہ کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو غریب اور ترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہوا ہے۔ ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بجھوا دیا جاتا ہے جبکہ بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پرکرپشن ہوتی ہے اور یہ کرپشن ملک میں اخلاقیات کو تباہ کر دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے اور جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی۔ ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری جیسے لوگ ملک سے پیسے چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں جبکہ آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا ۔تاہم شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرا رہے ہیں۔

مزیدخبریں