لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے سے ہر باسی کواس دن کے تقریبات میں شریک کیا جائے۔ اور ادبی وثقافتی ترقی کسی بھی قوم کی عظمت کا مظہر ہوتی ہے، 14مارچ کا دن پنجاب کی ثقافت کو تازگی بخشے گا۔صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ مہمان نوازی، برداشت،محبت و یگانگت،بھائی چارے کی فضاء ہماری ثقافت کے محور ومرکز ہیں۔جبکہ پنجابی ملبوسات، پگڈی، لاچے ودیگر پہناوئے زیب تن کیئے جائیں گے،دستکاریوں کے سٹالز لگائے جائیں گے،ڈھول،بھنگڑا،پنجابی موسیقی کی محفلیں سجائی جائیں گی،،اپنی عظیم روایات کا بھرپور اظہار ممکن بنایا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وثقافت کو نہایت تجربہ کار افسران کی خدمات حاصل ہیں، اپنی ثقافت کے ہر رنگ روپ کو اجاگر کریں گے۔ اور پنجا ب کے کونے کونے میں سجائی جانے والی تقریبا ت کی بھرپور کوریج کرکے اس دن کو یادگار بنا دیں گے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور،ڈی جی پی آر ثمن رائے اور ایگز یکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے بھی شرکت کی۔