اسلام حقوق نسواں کا مکمل  محافظ دین ہے، طاہر ڈوگر 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا آقا کریم ؐنے عورتوں کو وہ فضیلت اور مقام دیا جس پر ہر عورت کا سر ہمیشہ کیلئے فخر سے بلند ہوگیا،عورت کے وہ تمام حقوق جو اسلام نے مقرر کئے ہیں ان سے انکار کی کسی مسلمان کے پاس کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، اسلام نے خواتین کو مذہبی سیاسی حصول تعلیم اور معاشی آزادی دے رکھی ہے،اسلام حقوق نسواں کا مکمل محافظ دین ہے،مٹھی بھر مغرب زدہ خواتین معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے کے درپے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن