لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے مدیر ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا کہ میانوالی میں سات دن کی معصوم بچی کا سگے باپ کے ہاتھوں سفاکانہ قتل انتہائی افسوسناک اور المناک ہے۔ یہ واقعہ اسلام سے دوری اور جہالت کا نتیجہ ہے۔اس لئے کہ اولاد اللہ کے اختیار میں ہے۔ یہ اللہ کی مرضی ہے کہ وہ کسی کو بیٹے دے ، کسی کو بیٹیاں دیں اور چاہے تو کسی کو اولاد سے محروم رکھے۔
میانوالی میں سات دن کی بچی کا باپ کے ہاتھوں قتل المناک واقعہ ہے، حافظ مسعود اظہر
Mar 09, 2022