شہری کی شکایت پرسی سی پی او نے قبضہ مافیا سے گھرواگزارکرادیا

Mar 09, 2022

لاہور(نامہ نگار) دہاڑی دار فیکٹری ورکر محمد اسلم عرصہ 30 سال سے سردار ٹاؤن شیر شاہ کالونی میں آبائی گھر میں رہائش پذیر تھا۔ بااثر شخص آصف نے جعلی رجسٹری بنا کر اسلم کو آبائی گھر سے زبردستی بے دخل کردیا۔اسی مسئلے میں اس کی ملازمت بھی چھن گئی۔ محمد اسلم نے داد رسی کیلئے سی سی پی او فیاض احمد دیو کو درخواست دی۔ سی سی پی او لاہور کے حکم پر ایس ایس پی ڈسپلن نے کیس کا تفصیلی جائزہ لے کر شہری کا گھر واگزار کروا دیا۔ محمداسلم نے اظہار تشکر کیلئے سی سی پی او فیاض احمد دیو سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سی سی پی او نے بروقت کارروائی اورانصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید، انسپکٹر حماد اختر کو شاباش دی۔فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، شہریوں کی پراپرٹی پر ہرگز قابض نہیں ہونے دیں گے۔ شہری اپنی شکایات کے فوری داد رسی کیلئے سی سی آفس کمپلینٹ سیل میں رابطہ کریں۔

مزیدخبریں