آئی جی جیل خانہ کرپٹ،غیرذمہ دار ملازمین کیخلاف متحرک

Mar 09, 2022

لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کرپٹ اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف متحرک ہو گئے۔ محمد ادریس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی ڈیوٹی بطور انچارج ملاقات شیڈ تھی، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایک سال کی سالانہ ترقی روک لی گئی ہے۔ واحد بخش ہیڈ وارڈر کو بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ قیدی سے دوران تلاشی رشوت لیتے دیکھا گیا اور نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ تصدق ایوب وارڈر کی ڈیوٹی بطور آپریٹر سی سی ٹی وی کنڑول روم تھی، رشوت لینے والے ملازم کے مشاہدہ میں غفلت برتنے پر ایک سال کی سالانہ ترقی روک لی گئی ہے۔ سمیرا یوسف لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزامات پر ذاتی شنوائی کیلئے بلایا گیا تھا، جواز قبول کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ فرخ امین وارڈر کو 32 دن بغیر اطلاع غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا، آئی جی جیل خانہ جات کو تاخیر سے اپیل کرنے پر قابل سماعت نہ ہو سکی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ملازمین کو اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں