لاہور (نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے آج45ڈاکٹرز کو 174میڈلز دیے جائیں گے ۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں 23مرد اور22لیڈی ڈاکٹر زشامل ہیں۔پرنسپل پی جی ایم آئی/اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نوجوان ڈاکٹرز کو اتنی بڑی تعداد میں میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورینگ ڈاکٹرز کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹرز نے اپنی تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات میں منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے آپ کو ان میڈلز کا حقدار ثابت کیا ہے۔