فیروزوالہ : صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف امراض پھوٹنے کا خدشہ 

Mar 09, 2022

فیروزوالہ (نامہ نگار )پیپلز کالونی فیروزوالہ اور رچنا ٹائون میں صفائی کے ناقص انتظام کے باعث مختلف امراض پھوٹ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ عملہ صفائی علاقہ سے غائب شہریوں کا گلی محلوں سے گزرنا محال ہو گیا ۔ شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رچنا ٹائون ، پیپلز کالونی ، انیکسی امامیہ کالونی کے علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔غفلت کے مرتکب میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے اہلکاروں کو معطل کیا جائے شہریوں نے بتایا ہے کہ علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی بدبو سے شہریوں کو گزرنے کے لیے دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے علاقے میں کئی کئی دن عملہ صفائی کرنے کیلئے نہیں آتا ہے۔

مزیدخبریں