کراچی ( سٹی نیوز ) دین اسلام سے زیادہ خواتین کے حقوق و تحفظ کہیں نہیں ہیں یہ بات پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن سمیت دیگر موقعوں پر آزادی کی آڑ میں بے حیائی پھیلانے والی لبرل این جی اوز اپنے مغربی آقاؤں کے اشاروں پر اسلام اور قومی مفادات کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اس لئے ان لبرل این جی اوز کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز پاکستان میں بے حیائی کی گنجائش نہیں، وقت آگیا ہے کہ بیرونی فنڈز پر چلنے اور غیر ملکی مفادات کا تحفظ کرنے والی این جی اوز پر پابندی عائد کی جائے انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے مکمل نفاذ میں تاخیر سے ملک دہشت گردی، بدامنی اور عدم استحکام کا شکار ہے اس لئے اب مزید تاخیر نہ کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی خاندانی نظام میں خواتین کو عزت اور اعلیٰ مقام دیا گیا۔
اسلام سے زیادہ خواتین کے حقوق و تحفظ کہیں نہیں۔ مولانا عبدالماجد فاروقی
Mar 09, 2022