عورت مارچ کی کوریج  کیلئے  آنیوالی خاتون صحافی پر خواتین کا تشدد

Mar 09, 2022

کراچی(این این آئی)دنیا بھرکی طرح پاکستان کے بڑے شہروں میں  بھی منگل کوعورت مارچ کا انعقاد کیاگیا،شہر قائد میں عورت مارچ کے زیر اہتمام پروگرام کی کوریج کے لئے جانے والی خاتون صحافی پر عورت مارچ کیخواتین نے تشددبنایا۔کراچی میں عورت مارچ کی ایک منتظم خاتون نے نجی ٹی وی کی رپورٹر مریم حسن سے بدتمیزی کی موبائل چھینا! مریم حسن کے مطابق انہیں کوریج سے روکا گیا جب وہ جانے لگی تو ایک کمیرامین نے احتجاج کیا جس پر اس کا گریبان پکڑ کر کھنیچا گیا تو میں ویڈیو بنانے لگی! ،ایک خاتون  نے کہاکہ آپ کا چینل ہمیشہ غلط خبر چلاتا ہے اس لئے مارچ سے روکا ہے، ہماری پالیسی ہے کہ جو ہمارے خلاف غلط خبریں چلاتے ہیں انکو روکتے ہیں، ہمارا حق ہے کہ انکو روکیں۔

مزیدخبریں