خواتین کے حقوق کے نام پر بہودگی برداشت نہیں‘ اسلم فاروقی

کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ خواتین کے شرعی حقوق کی مکمل حمایت بھی کرتے ہیں اور ان حقوق کے تحفظ کے لئے آواز بھی اٹھاتے رہیں گے تاہم خواتین کے حقوق کے نام پر بہودگی برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تاثرات میں کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مسلمان خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یوم خواتین پر  خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں خواتین کے حقوق و تحفظ کی پامالی خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیموں پر طمانچہ ہے اس لئے خواتین کے حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ کشمیر کی مسلمان خواتین کو بھارتی فوج کی ریاست دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے آواز اٹھائیں اور جب تک کشمیر کی مسلمان خواتین کو انصاف نہ مل جائے چین سے نہ بیٹھیں۔

ای پیپر دی نیشن