الخدمت کی خصوصی مہم : بھینس باڑوں میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے

Mar 09, 2022

کراچی(سٹی نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی خصوصی ہدایت پر الخدمت نے شہرقائد میں جانوروں میں ’ ’ لمپی ‘‘ نامی جلدی بیماری کے پھیلاو ¿ کے پیش نظر اسپرے مہم کا آغاز کر دیا۔گزشتہ روز بھینس کالونی میں قائم مختلف باڑوں میں اسپرے کیا گیا۔الخدمت کے رضاکاروں اور ذمہ داران نے اسپرے کی اس مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر قدر گل ،ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت مختاراور باڑہ مالکان موجود تھے۔الخدمت کے رضاکاروں نے بھینس باڑوں کے مختلف حصوں میں مکمل طور پر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا۔ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شوکت مختار نے اسپرے پر الخدمت کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جانوں میں پائی جانے والی جلدی بیماری سے باڑوں کے مالکان بہت فکر مند ہیں ،اس صورتحال میں جب جانور جان سے جار ہے ہیں ،الخدمت کی جانب سے کیا جانے والا اقدام خوش آئند ہے۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو نویدعلی بیگ نے کہا کہ ’’ لمپی‘‘ نامی جلد ی بیماری اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔الخدمت نے کوشش کی ہے کہ وہ اپنے حصہ کا کام کرے۔اسی لیے بھینس کالونی کے مختلف باڑوں میں یہ اسپرے کیا گیا ہے تاکہ جراثیم کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔انہوں نے الخدمت نے ماضی میں بھی مختلف مواقع پر شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اوراس موقع پر بھی الخدمت شہریوں کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا الخدمت اسپرے کا کام شہر کے دیگر باڑوں میں بھی جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں