کوئٹہ (اے پی پی )محکمہ اطلاعات اور ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کے وفد نے ورلڈ بینک گورننس اینڈ پلاننگ پروجیکٹ ، کی معاونت سے پشاورڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کے وفدنے منگل کے روز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات بلوچستان نصیراللہ خان مندوخیل کی قیادت میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا پشاور کا دورہ کیا۔ وفد نے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ارشدخان اور ڈئریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ، ڈائریکٹر انفارمیشن نور الہدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے وفد کو روایتی شال اور ٹوپیاں بھی پہنائیں۔