صحت کی سہولتیں ہرشہری کا بنیادی ہے :کمشنر کوئٹہ

Mar 09, 2022

کوئٹہ(اے پی پی ) کمشنر کوئٹہ  سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ صحت کی  سہولیات  ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،صوبائی حکومت  نے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاکہ لوگوں کو بروقت اور مفت علاج ومعالجہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوآرڈینیشن ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی،  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن موجود تھے جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر کاکڑ، ڈپٹی کمشنر چمن جمعداد خان، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ کمشنر  سہیل الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے علاج و معالجے کی بہترین سہولت کے لیے اقدامات  کیے  جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں