پشاوربم دھماکہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے: عرفان حیدر بٹ

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )رسول نگر تحصیل وزیر آباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما اتحاد بین المسلمین کے داعی عرفان حیدر بٹ ایڈووکیٹ  نے پشاور کی مسجد  میں ہونے والے بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جو کہ ماضی میں بھی ہوتی آئی لیکن ہم اتحاد کا دامن کسی صورت بھی اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے اور دشمن کو اس کی گھناؤنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گاصحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں مقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اللہ کے گھر کو  اللہ کے سجدہ گزاروں کے خون سے نہلانے والوں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے اور قاتلوں کو ان کے انجام تک پہچایا جائے سانحہ پشاور کے تمام شہداء سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

ای پیپر دی نیشن