نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) صرف اسلام ہی عورت کی عزت و آبرو اور وراثت کے حقوق کا حقیقی محافظ ہے ان خیالات کا اظہار خواتین کے حقوق کے لئے سرگرم سماجی راہنماء ڈاکٹر صغریٰ سہیل چھٹہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خاتم النبینؐ نے چودہ سو سال قبل عورت کو اس کا جائز مقام دلوایا اور مسلمانوں کو ماں، بیٹی، بہن، بیوی اور دیگر رشتوں کی عزت و تکریم ان کے تحفظ اور حقوق کی ادائیگی کا حکم دیا حکمران اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اسلام کی آمد عورت کے لئے غلامی، ذلت اور ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام تھی اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا خاتمہ کیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں۔