نعت خواں نور محمد جرال کی بہن انتقال کر گئیں

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں نور محمد جرال، ڈاکٹر طارق جرال مرحوم، آئر لینڈ مقیم ڈاکٹر جمیل جرال کی ہمشیرہ، انٹرنیشنل نعت خواں محمد علی جرال، ظہیر جرال کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا رفیق مجددی نے پڑھائی جس میں عزیز و اقارب، سیاسی سماجی اور دینی شخصیات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایصالِ ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 8 بجے جامع مسجد گلزارِ مدینہ کشمیر کالونی میں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن