گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق کونسلر محمد علی انصاری اور حاجی محمد ادریس مہر نے اپنے ایک بیان میں پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والوں کو اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دشمن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کو غیر مستحکم نہیں کر سکتے۔ کیونکہ پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی چالوں سے باخبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسان دوستی امن 'تحمل اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ دوسروں کے خون میں ہاتھ رنگنے والے انسان نہیں بلکہ وحشی درندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکے میں کارروائیوں سے اسلام اور ملک کو بدنام کرنیکی ہر سازش ناکام ہو گی۔
عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والوں کاسلام سے کوئی تعلق نہیں: محمد علی انصاری
Mar 09, 2022