اسلامی اصولوں پر عمل کریں تو حقوق کی بات نہ کرنا پڑے :یزدانی گیلانی

ملتان(سماجی رپورٹر)ڈرگ ریہیبلیٹیشن سینٹر متی تل ملتان میں نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی ملتان اور دکھ سکھ ویلفیئر آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام عورتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت سربراہ گیلانی خاندان اور چیئرمین تحریک امن پاکستان  مخدوم یزدانی گیلانی، انجینئر رانا محمد شیراز  چیئرمین نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی نے کی چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ، صدر دکھ سکھ ویلفیئر آرگنائزیشن اشرف بھٹہ، رفیق ممتاز فاریسٹ آفیسر تحصیل ملتان، سوشل ویلفیئر آفیسر نبیل  محمد میثم، رانا ایاز،رانا ارشاد، رانا اسماعیل،مزمل ایڈوکیٹ، بلال انصاری، اور عدیل سمیت خواتین شرکاء میں میں ثنا جاوید سپریٹنڈنٹ دارالامان، شائستہ بخاری ویمن رائٹ ایسوسی ایشن، یاسمین خاکوانی، میڈم تسنیم کوکب  وائس چیئرپرسن نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی ملتان، غزل غازی کوآرڈینیٹر وومین پروٹیکشن اتھارٹی،سعدیہ بھٹہ کوآرڈینیٹر چائلڈ پروٹیکشن ملتان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ اگر ہم دین اسلام کے بتائے رہنما اصولوں پر عمل کریں تو حقوق کی بات نہیں کرنا پڑے گی ، انجینئر رانا محمد شیراز چیئرمین نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی نے کہا ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم ماؤں بہنوں بیٹیوں کو حقوق دیں  ملک اشرف اقبال بھٹہ، شائستہ بخاری ، اعجاز جنجوعہ،رفیق ممتاز، نبیل،محمد میثم صدیقی، رانا ایاز،رانا ارشاد، رانا اسماعیل،مزمل ایڈوکیٹ، بلال انصاری، ثنا جاوید، یاسمین خاکوانی، میڈم تسنیم کوکب،غزل غازی،سعدیہ بھٹہ نے بھی خطاب کیا ، ریلی بھی نکالی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...