ٹاٹیپور ( نامہ نگار ) لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن ملتان کا اجلاس وائس چیئرمین پنجاب محمّدسلیم قریشی اور صدر ملتان سید سعید اللہ شاہ بخاری کی سربراہی میں ہوا، تمام لیب اٹینڈنٹس نے پر امن احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کا عزم کیا۔وائس چیرمین ملتان افتخار اسلم اور ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری کامران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔افتخار اسلم نے کہا کہ حکومت پنجاب 24 مارچ سے پہلے لیب اٹینڈنٹ پوسٹ اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔