جہیز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے اکثر شادیاں ناکام ہورہی ہیں:نازیہ توحید

Mar 09, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نائب ناظمہ وسطی پنجاب حلقہ خواتین جماعت اسلامی نازیہ توحید نے کہا ہے کہ عورت نے ہمارے خاندانی نظام کو سنبھالا دیا ہے،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جدوجہد ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک باعزت اور محفوظ زندگی کی جدوجہد ہے، مضبوط خاندان محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ کے ذریعے اسلامی معاشرہ میں عورت کو عزت و احترام اور وقار بخشا، ماں اور باپ کے روپ میں عورت اور مرد دونوں ملکر خاندان بناتے ہیں،خاندانی نظام کو مستحکم کرنا آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محفوظ عورت،مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نائب ناظمہ وسطی پنجاب غزالہ صدیقی ،ضلعی ناظمہ تہمینہ عارف ،ضلعی نائب ناظمہ حمیرا عزیز ،سیکرٹری اطلاعات قدیسہ شاہین ،نگران سیاسی سیل مزمل طاہر کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی اور طبقہ فکر کی خواتین بھی موجود تھی نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نے کہاکہ ہم خاندان کے نظام کو بچانے اوراس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مہم چلارہی ہیں تاکہ خاندان مضبوط، عورت محفوظ،معاشرہ مستحکم اورہماری آئندہ کی نسلیں بچ جائیں۔

مزیدخبریں