اقوام  متحدہ کے اداروں کے کنٹری ہیڈز‘ ڈویلپمنٹ پارٹنرز‘ وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کرینگے 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جنوبی پنجاب میں ترقی کا عمل تیز کرنے کے لئے دو روزہ ڈویلپمنٹ  ڈائیلاگ کا آغاز کل سے ہو گا۔ ڈویلپمنٹ ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین پر مشتمل  وفود ملتان پہنچ گئے ہیں۔ان ڈائیلاگ کا انعقاد اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ڈائیلاگ سیشن میں اقوام متحدہ کے  مختلف اداروں کے کنٹری ہیڈز، ڈویلپمنٹ پارٹنرز،وفاقی اور صوبائی وزراء اور وفاقی اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ڈائیلاگ سیشن  میں ترقی میں حائل مختلف چیلنجز پر بحث کی جائے گی اورمختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن