اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد چوں چوں کا مربہ ثابت ہوگی: صدیق مہر

Mar 09, 2022

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد چوں چوں کا مربہ ثابت ہوگی۔کرپٹ اپوزیشن کو شکست فاش دینے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور مضبوط ہو کر ابھریں گے اور ملکی استحکام و ترقی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ لوٹی ہوئی دولت بچانے اور معاشی عمل سبوتاژ کرنے کا پی ڈی ایم ایجنڈہ بدترین ناکامی سے دو چار ہوگا اور 2023 تک پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے ان خیالات کا اظہار  سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز اور راہنماں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام اراکین اسمبلی اور اتحادی متحد ہیں اور عدم اعتماد کا انجام بھی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کی طرح ہوگا اور عمران خان مرد بحران ثابت ہونگے ۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی پی پی 58 ایس اے حمید،ٹکٹ ہولڈر پی پی 56 چوہدری طارق گجر، سابق ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن، قاسم اکرم وڑائچ، عمران یوسف گجر،و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں