یوکرائن پر روسی حملے کے اثرات ، امریکہ میں 14سال بعد پٹرول 4 ڈالر فی گیلن مہنگا

Mar 09, 2022

واشنگٹن (آئی این پی )  امریکا میں پٹرول کی قیمت میں 14سال بعد4 ڈالر فی گیلن کا اضافہ کردیا گیا ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین پٹرول کی قیمت میں مزیداضافے کیلئے تیار رہیں۔   امریکا میں بھی یوکرین پر روسی حملے کے اثرات نمایاں ہونے لگے اور پٹرول مہنگا ہوگیا ۔ امریکا میں پٹرول کی قیمت 14سال بعد4 ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ایک ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں عام طور پر بڑھ جاتی ہیں ، امریکی پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے تیار رہیں۔
پٹرول مہنگا

مزیدخبریں